بغداد : عراقی حکام نے واضح کردیا ہے کہ ملک میں رہنے والے امریکی فوجی عراقی قوانین اور فیصلوں کے پابند ہوں گے۔
عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے ٹی وی چینل سے کی گئی گفتگو میں کہا کہ فوج، پولیس سمیت تمام عراقی مسلح افواج اور اسی طرح، انسداد دہشت گردی شعبے کی مہارت میں حالیہ برسوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں انہیں قابل ذکر کامیابیاں بھی حاصل ہوئیں ہيں۔
انہوں نے کہا کہ عراق میں باقی رہنے والے امریکی فوجی، ٹریننگ اور مشورے کی حد تک ہی کام کریں گے۔ جو امریکی، عراق حکومت کے ساتھ تعاون اور فوجیوں کی ٹریننگ نیز معلومات کے تبادلے کے لئے کام کريں گے وہ ان چھاؤنیوں میں رہيں گے جو پوری طرح سے عراقی قوانین اور فیصلوں کے تحت ہوں گی۔