وینیزویلا میں 21 نومبر کو ہوئے صوبائی و بلدیاتی انتخابات میں 23 صوبوں میں سے 20 میں کامیابی حاصل کرنے والی صدر نکولس ماڈورو کی پارٹی نے سبقت حاصل کرلی ہے۔
وینیزویلا کے عوام نے 23 گورنر، 335 مئیر اور 2471 بلدیہ اسمبلی ارکان کا تعین کرنے کے لیے رائے دہی میں حصہ لیا۔
قومی الیکشن کونسل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق برسراقتدار وینیزویلا متحدہ سوشلسٹ پارٹی نے دارالحکومت کراکاس سمیت 20 صوبوں میں میدان مار لیا ہے۔
حکمران جماعت، جو عظیم محب وطن قطب اتحاد کے طور پر انتخابات میں شامل ہوئی نے 335 نشستوں میں سے 205 میں کامیابی حاصل کی ہے۔
حزب اختلاف کی جماعتوں نے 3 ریاستوں میں کامیاب ہونے کے علاوہ 117 بلدیات میں فتح حاصل کی۔
دوسری جانب وینیزویلا کے صدر نکولس ماڈورو کے سب سے بڑے مخالف امریکا نے اِن انتخابات کو غیرشفاف اور غیرآزادانہ قرار دیا ہے۔