بغداد:عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے امریکی فوج کی واپسی سے متعلق بتایا کہ غیر ملکی فوج اس سال کے آخر تک نکل جائے گی ۔
العربیہ کے مطابق عراقی وزیر اعظم کے میڈیا آفس سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے عراقی صدر برہم صالح اور دیگر جماعتوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں اور انتخابات وقت پر کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔
-الکاظمی نے جمعرات کو کہا تھا کہ ان کا دورہ امریکا مختلف شعبوں میں امریکا کے ساتھ مستقل تعلقات اور شراکت داری کے عزم کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔
عراق کے وزیر اعظم نے کہا کہ 31 دسمبر 2021 کے بعد کوئی امریکی فوجی عراق میں نہیں ہوگا، عراق اپنے لوگوں کیلئے اچھے موقع فراہم کرنے اور عوامی خدمت کیلئے نئی شروعات کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے ۔