جاپان کی بحری حدود میں ایک مال بردار بحری جہاز ڈوبنے سے 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ جاپان کے سمندر میں ایک ’جن تیان‘ نامی مال بردار بحری جہاز ڈوبنے سے چینی شہریوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
میڈیا کی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہجن تیان کے ڈوبنے کے بعد سے امدادی کارکن زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جن تیان نامی اس مال بردار بحری جہاز میں 22 افراد کا عملہ سوار تھا جن میں سے 5 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔
جاپان کے ساحلی محافظوں اور فوج، جنوبی کوریا کے ساحلی محافظوں اور نجی بحری جہازوں کے متعدد جہاز اور طیارے گمشدہ افراد کی تلاش میں شامل ہیں۔
جن پانچ افراد کو بچا لیا گیا ہے ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
جاپان کے ساحلی محافظوں اور فوج، جنوبی کوریا کے ساحلی محافظوں اور نجی بحری جہازوں کے متعدد جہاز اور طیارے گمشدہ افراد کی تلاش میں شامل ہیں۔
جن پانچ افراد کو بچا لیا گیا ہے ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جن تیان نے جنوبی کوریا کے ساتھ سمندری سرحد کے قریب دور دراز اور غیر آباد ڈانجو جزائر کے مغرب میں 110 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک پوزیشن سے اپنی پریشانی کا اشارہ بھیجا تھا۔
جاپانی شہر فوکوکا میں چین کے قونصل جنرل لو گوئجن کے مطابق مرنے والوں میں چھ چینی شہری تھے۔
چین کے قونصل جنرل لو گوئجن نے چینی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ہم متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
جاپانی حکام نے ابھی تک چینی قونصل جنرل لو گوئجن کی طرف سے دی گئی ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن کہا ہے کہ نو افراد لاپتہ ہیں۔ ابھی تک بحری جہاز کے ڈوبنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔
میرین ٹریفک کے مطابق ہانگ کانگ کے جھنڈے والابحری جہاز گزشتہ ماہ ملائیشیا کے پورٹ کلنگ سے روانہ ہوا تھا اسے بدھ کو جنوبی کوریا کے شہر انچیون پہنچنا تھا۔