احد رضا میر بی بی سی کے جنگ عظیم پر بننے والے ویب سیریز ورلڈ آن فائر2 میں برٹش انڈین آرمی کے رہنما رجب کے کردار میں دکھائی دیں گے۔
بی بی سی کے جنگ عظیم پر بننے والے تاریخی ڈرامے ورلڈ آن فائر کے سیزن ۲ میں پاکستانی اداکار احد رضا میر بھی دکھائی دیں گے۔ اس انٹرنیشنل پراجیکٹ میں احد برٹش انڈین آرمی کی اسپیشل یونٹ کے ایک اہم رہنما رجب میں کردار میں دکھائی دیں گے۔ ورلڈ آن فائر 2 کی ایک جھلک کو احد رضا میر نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کرنے سے ساتھ ہی مداحوں کو اس پراجیکٹ کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس تصویر میں احد ملٹری یونیفارم زیب تن کیے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ان کے چہرے پر بھی نشانات واضح ہیں۔
احد اس ویب سریز میں لٹل مرمیڈ اسٹار جونا ہور کنگ کے ساتھ دکھائی دیں گے۔ اس ٹی وی سیریز کے حوالے سے کوئی تاریخ حتمی طور پر نہیں دی گئی کہ ورلڈ آن فائر 2 کب ریلیز ہونے جا رہا ہے۔
6 اقساط پر مبنی اس سیریز میں جنگ عظیم دوئم کی منظر کشی کی گئی ہے۔ جس میں رائل ائیر فورس کے پائلٹ جرمن بمبار طیاروں کو تباہ کرتے اور مانچسٹر کی فضا میں گشت کرتے نظر آئیں گے۔ سیریز کے اس حصے میں جنگ کے نتیجے میں برطانیہ کی خستہ حال گلیاں، نازی جرمنی ، مقبوضہ فرانس اور افریقہ کے صحرا تک میں جنگ کے اثرات کی منظر کشی کی گئی ہے۔
2019 میں ورلڈ آن فائر کا پہلا سیکوئل ریلز ہوا جو کہ سات اقساط پر مبنی تھا۔ پہلے سیکوئل میں جنگ عظیم دوئم کے دوران برطانیہ، پولینڈ ، فرانس، جرمنی اور امریکا میں بسنے والے عام لوگوں کی کہانی اور ان کی زندگیوں کو دکھایا گیا کہ انہوں نے جنگ کے دوران کن حالات کا سامنا کیا۔
جولائی 2022 میں احد نے نیٹ فلکس پلیٹ فارم پر فیچر ہونے والے پہلے پاکستانی بنے۔ انہوں نے ریزیڈنٹ ایول میں ارجن بترا کا کردار ادا کیا۔ تاہم اس سیریز کو زیادہ تر پسند نہ کیے جانے کی وجہ سے مزید سیزن بنانے کا فیصلہ ترک کر دیا گیا۔