گلوکارہ آئمہ بیگ کی نئی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اس تصویر میں گلوکارہ اپنی ایک دوست کے ساتھ کھڑی دکھائی دیتی ہیں، جس میں انہوں نے مغربی طرز کا ایسا لباس پہن رکھا ہوتا ہے، جس سے ان کے جسم کے کچھ حصے نمایاں ہو رہے ہوتے ہیں۔
آئمہ بیگ کی طرف سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی اس تصویر پر کمنٹس میں بیشتر صارفین ان کی تعریف کر رہے ہیں تاہم بعض لوگ اس لباس کی وجہ سے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔