ممبئی: بھارت میں ایک ماڈل کو ائیرپورٹ کو بم سے اڑانیکی دھمکی دینے پر گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ر یاست اتر اکھنڈ کے شہر دھیرادون کے ائیرپورٹ پر پیش آیا جہاں ممبئی سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ ماڈل سے جب ائیرپورٹ سکیورٹی حکام نے پرس چیک کروانے کو کہا تو انہوں نے انکار کردیا۔
بھارت میں ایک ماڈل کو ائیرپورٹ کو بم سے اڑانیکی دھمکی دینے پر گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق میگھا شرما نے خاتون سب انسپکٹر سے بدتمیزی کی اور ائیرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی بھی دی۔
اس موقع پر سکیورٹی حکام نے ماڈل کو پکڑ کر مقامی پولیس کے حوالے کردیا، جہاں پولیس نے ماڈل کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بعد ازاں میگھا شرما کو رات گئے ضمانت ملنے پر رہا کردیا گیا۔
تعلق ختم ہونے کے بعد ہانیہ عامر کاعاصم اظہر کو زور دار جھٹکا
بھارت میں جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے ایک خاتون وی لاگر کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا میں کیلی نامی وی لاگر کو دن دیہاڑے 2 افراد نے ہراساں کیا۔
یہ واقعہ گزشتہ دنوں پیش آیا تھا۔
یہ خاتون مہاراشٹرا کے شہر پونے کی ایک مارکیٹ میں موجود تھی جب 2 مرد اس کے پاس آئے جن میں سے ایک نے اپنے ہاتھ کیلی کے کندھوں اور گردن پر رکھ دیے۔
اس شخص کی جانب سے ایسا کیے جانے کے بعد کورین سیاح جلد بازی میں وہاں موجود افراد کو الوداع کہہ کر چلی گئی۔
ویڈیو میں خاتون کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ‘مجھے یہاں بھاگنا پڑ رہا ہے’۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی جس پر لوگوں کی جانب سے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کورین سیاح کے ساتھ ہمدردی کی گئی۔