ممبئی: قانون نافذ کرنے والی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹر (ای ڈی) نے اداکارہ جیکولین فرنینڈیس کو بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں ایک بار پھر طلب کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین فرنینڈیس رواں ماہ کی 25 تاریخ کو ایجنسی کے ممبئی میں قائم دفتر میں پیش ہوں گی۔
اداکارہ کو اس سے قبل 31 اگست کو طلب اسی کیس کے سلسلے میں طلب کیا گیا تھا۔ ای ڈی حکام نے اداکارہ سے 5 گھنٹے تک تفتیش کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : شلپا شیٹھی کا اپنے شوہر کیخلاف اہم بیان سامنے آگیا
بھارت میں 200 کروڑ روپے کے بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کے کیس میں سکیش چندرا شیکھر نامزد ملزم ہیں جبکہ جیکولین فرنینڈیس اس شخص کی قریبی دوست ہیں۔
گزشتہ طلبی پرجیکولین نے ای ڈی حکام کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا جس کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔