پاکستان کے معروف میزبان عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ بتانے والی ہانیہ خان نے پی ٹی آئی رہنما سے متعلق کچھ دعوے کیے ہیں۔
پاکستان کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل ہانیہ خان کا کہنا ہے کہ وہ عامر لیاقت کی تیسری جب کہ سیدہ دانیہ شاہ چوتھی اہلیہ ہیں۔
تاہم یہ پہلا موقع نہیں جب ہانیہ نے اپنا تعارف عامر لیاقت کی اہلیہ کے حوالے سے کروایا ہو۔
گزشتہ سال اپریل میں ہانیہ خان پہلی مرتبہ منظرِ عام پر آئی تھیں۔
ہانیہ خان نے بتایا تھا کہ عامر لیاقت نے ان سے تیسری شادی کررکھی ہے اور وہ طوبیٰ کو طلاق دے چکے ہیں جس پر عامر لیاقت نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا کہتے ہوئے تمام الزامات مسترد کردیے تھے۔
حال ہی میں عامر لیاقت کی تیسری شادی کے بعد ایک مرتبہ پھر ہانیہ خان نے ان کی تیسری اہلیہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
ہانیہ خان نے ایک پروگرام میں شرکت کی اور دعویٰ کیا کہ یہ عامرلیاقت کی چوتھی شادی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عامرلیاقت ہمیشہ سے ہی کم عمر اور ایسی نوجوان لڑکیوں کی تلاش میں رہے ہیں، جن کا تعلق متوسط گھرانے سے ہو۔
ہانیہ نے الزام عائد کیا کہ عامرلیاقت لڑکیوں کو خواب دکھا کر ان کا کیرئیر بنانے کے وعدے کرکے ان سے شادیاں کرتے ہیں، طوبیٰ انور کو پہلے کوئی نہیں جانتا تھا،عامر لیاقت کی وجہ سے ان کی شہرت میں اضافہ ہوا۔
ہانیہ خان نے مزید کہا کہ انہیں معلوم تھا کہ عامرلیاقت کا رویہ دوسری خواتین سے اچھا نہیں ہے پھر بھی میں نے ان سے شادی کی۔
واضح رہے حال ہی میں عامرلیاقت نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ کےحوالے سے سوشل میڈیا پر بتایا تھا۔