ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی دانیہ بی بی نے تنسیخ نکاح ،حق مہر اور خرچہ نان نفقہ کا دعویٰ دائر کردیا
عدالت نے عامر لیاقت حسین کو 7جون کیلئے نوٹسز جاری کردیےعامر لیاقت آئس کا نشہ کرتا ہے اور عیاش آدمی ہے ،دانیہ کا مؤقفعامر لیاقت نشہ آور ہوکر آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا ہے ۔
،دانیہ کا مؤقفلاہور: عدالت عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے ،استدعاعدالت حق مہر کی مد میں11کروڑ روپے گھر اور زیورات ادا کرنے کا حکم دے ،استدعا۔
دانیا شاہ نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت کے ساتھ چار ماہ جس طرح گزارے ہیں یہ میں یا میرا خدا ہی جانتا ہے ، میں بہت پریشان تھی ، عدالت میں آئی ہوں خلع لینے کیلئے ، یہ بہت زیادہ مجھے ٹارچر کرتا تھا ، میرے گھر والوں کو دھمکیاں رہے ہیں کہ میں پولیس لے کر آجاؤں گا ، میں یہ کردوں گا میں وہ کردوں گا ۔
ان کا کہناتھا کہ عامرلیاقت جس طرح کا ٹی وی پر دکھائی دیتاہے یہ ویسا بالکل نہیں ہے ، یہ شیطان ہے ۔ عدالت نے عامر لیاقت کو 7 جون کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔
دانیا شاہ نے اپنی درخواست میں کہاہے کہ عامرلیاقت کو حکم دیا جائے کہ وہ حق مہر میں 11 کروڑ روپے ادا کرے اور ایک لاکھ روپے ماہوار ادار کرے ۔
یاد رہے کہ عامرلیاقت اور دانیا شاہ نے 10 فروری 2022 کو شادی تھی ۔