پاکستان کی معروف ماڈل علینہ علی اکثر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں ماڈل کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جنہیں دیکھتے ہی صارفین کا پارہ ہائی ہو گیا۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علینہ علی نے سفید رنگ کا انتہائی غیر مناسب لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
تصاویر میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف ماڈل نے سفید لباس کے ساتھ ساتھ سفید رنگ کی ہیلز بھی پہنی ہوئی ہیں۔
علینہ علی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے سخت تنقید دیکھنے کو ملی کسی نے اسے بے شرمی قرار دیا تو کسی نے ان کےلباس کی وجہ سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔