بھارت کی خوبصورت جوڑی اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی سنگیت کی تقریب کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تقریبات سے مشکل سے ایک دو ویڈیوز ہی لیک ہوئی ہیں۔
ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عالیہ اور رنبیر مشہور گانے چھیاں چھیاں پر ڈانس کررہے ہیں۔
ویڈیو میں اس جوڑی نے گلابی اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اس جوڑی میں سے صرف عالیہ ہی سوشل میڈیا کا استعمال کرتی ہیں اور وہ اب شادی کی تصوریں اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں جبکہ رنبیر کپور کا کوئی آفیشل اکاؤنٹ نہیں ہے۔