بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی شادی پر میک اپ نہ کر کے نئی روایت قائم کردی۔
گزشتہ روز اداکارہ نے رنبیر کپور کے ساتھ اپنی نئی زندگی کے سفر کا آغاز کیا ہے، اس دوران جہاں انہوں نے ہر چیز ایک سے بڑھ کر ایک پہنی ہوئی وہیں دُلہنوں کو کیے جانے والے بھاری بھرکم میک کو نظر انداز کر کے نئی روایت کو قائم کر دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک خوبصورت دُلہن ضرور بنیں مگر اُن کے چہرے پر میک اپ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی۔
عالیہ بھٹ کے نو میک اپ لُک برائیڈ کے چرچے بھارتی میڈیا پر خوب ہو رہے ہیں اور ان کے دُلہن بننے پر مداح بھی تعریفیں کر رہے ہیں۔