کراچی: اداکارہ علیزے شاہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا نیا مگر معروف نام ہیں جنہوں نے اپنی فنی مہارت اور خوبصورتی کی بدولت تیزی کے ساتھ شہرت کے زینے طے کیے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ان کی خوبصورتی کا بہت شہرہ رہتا ہے جہاں ان کی تصاویر پر کمنٹس میں لوگ ان کی تعریف و توصیف کرتے نظر آتے ہیں۔اب اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں اداکارہ نے اپنی اس خوبصورتی کا راز لوگوں کو بتا دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق علیزے شاہ نے اس ویڈیو میں کہتی ہیں کہ ”اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میری جلد اتنی صحت مند، چمکدار اور روشن کیسے ہے؟ چنانچہ میں نے سوچا کہ اس کا راز آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کروں۔
اس کے بعد اداکارہ بیوٹی پراڈکٹس بنانے والی ایک کمپنی کی دو مصنوعات کے بارے میں بتاتی ہیں جن میں سے ایک کریم ہوتی ہے اور دوسری پراڈکٹ آنکھوں کے سیاہ حلقے اور جھریاں دور کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔بظاہر یہ ایک تشہیری پوسٹ تھی جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔