پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر پاکستانی اداکارہ سمیعہ ممتاز کی رشتہ دار ہیں۔
عائشہ عمر مشہور پاکستانی اداکارہ سمیعہ ممتاز کی سیکنڈ کزن ہیں، یعنی سمیعہ ممتاز اور عائشہ عمر نہ صرف ایک ہی فیلڈ میں موجود ہیں بلکہ ایک دوسرے کی قریبی رشتہ دار بھی ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے اپنے دلچسپ انداز اور اداکاری کی وجہ سے لوگوں لے دلوں میں گھر کرلیا ہے۔
انہوں نے صرف ڈراموں میں ہی نہیں بلکہ مشہور پاکستانی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
عائشہ عمرکی پرانی تصاویر دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ بچپن سے ہی پر کشش ہیں۔
اس سے قبل عائشہ عمر نے اپنے انسٹاگرام آنے والی فلم “رہبرا” کے سیٹ سے ویڈیو شیئر کی تھی۔
ویڈیو میں انہیں اداکار احسن خان کے ساتھ گھوڑے پر سوار دیکھا گیا تھا۔
پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا تھاکہ یہ پنجاب میں جنوری 2020 کا سین تھا، صبح کے 7 بجے تھے، درجہ حرارت 2 ڈگری تھا اور بارش ہو رہی تھی، میں باہر سے منجمد تھی لیکن میرا دل آگ سے بھرا ہوا تھا، کوویڈ سے پہلے یہ آخری شوٹنگ کا جادو تھا۔