پاکستان کی سپر ماڈل، میزبان و اداکارہ عائشہ عمر کی نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
عائشہ عمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
شئیر کی ویڈیو میں اداکارہ کو کنگ آف پاپ کے نام سے مشہور مائیکل جیکسن کے گانے پر انہی کی طرح اسٹیپس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو کے دوران اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں۔
عائشہ عمر کی ویڈیو کو ان کے مداھوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور تعریفوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
گزشتہ دنوں عائشہ عمر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ کو پیلے رنگ کے لباس میں دیکھا گیا تھا۔
اس سے قبل اداکارہ کی دکش لباس کی تصاویر وائرل ہوئیں تھی جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔
انسٹا صارف نے اداکارہ عائشہ عمر کی تصویر پرکمنٹس کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ جو بھی پہنے خوبصورت ہی لگتی ہیں۔
واضح رہے کہ عائشہ عمرانسٹاگرام پرکافی متحرک رہتیں ہیں اور مداحوں کے ساتھ اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔