پاکستان کی مشہور اداکارہ عائشہ عمر کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ عائشہ عمر نے سیاہ رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مرحوم والد کی ایک تصویر شیئر کی گئی تھی۔
تصویر شئیر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے مرحوم والد کے لیے جذباتی پیغام بھی لکھا تھا کہ جب وہ 2 سال کی بھی نہیں ہوئی تھیں، ان کے والد کا انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد اُنہیں اور ان کے بھائی عزیز عمر کو ان کی والدہ نے اکیلے ہی پالا۔
اداکارہ نے لکھا کہ والد کے انتقال کے بعد ان کی والدہ نے دوسری شادی بھی نہیں کی اور تمام تر مشکلات کے باوجود اپنی پوری زندگی ہماری پرورش کے لیے وقف کردی۔
عائشہ عمر نے لکھا کہ والدہ چاہتی تھیں ہم بہترین تعلیم حاصل کریں، پوری دنیا کا سفر کریں اور اپنی سوچ کو وسیع کریں لیکن والدہ میرے لیے بہت خوفزدہ بھی رہتی تھیں کیونکہ ان کی ایسی پراعتماد چھوٹی بیٹی جس کے سر پر باپ کا سایہ نہیں تھا، اپنے اردگرد موجود ہر فرد کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتی تھی اور پوری دنیا کی سیر کرنا چاہتی تھی۔