پاکستان کی مشہور اداکارہ کنزہ ہاشمی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی مشہور اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اپنے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کی ہے جس کے بعد اداکارہ مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔
شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ نے کالے رنگ کا بےہودہ لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں کنزہ ہاشمی سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوث تھیں جبکہ انہوں نے ٹی شرٹ کی جگہ اخباروں کا استعمال کیا تھا۔
اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو کچھ صارفین نے ان کے اس انداز کی تعریف کی تو کسی کو ایک آنکھ نا بھایا۔
صارفین نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ خوبصورت اور مناسب لباس کا انتخاب کریں نا کہ دوسروں کے کلچر کو فروغ دیں۔
یاد رہے کہ معروف اداکارہ پاکستان کے کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔