پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ سائرہ یوسف کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر سائرہ یوسف کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو دلہن کے لباس میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سائرہ یوسف کی ویڈیو جہاں سوشل میڈیا صارفین کو پسند آئی تو دوسری جانب ان کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ متعدد ڈراموں میں اپنی کارکردگی کے جوہر دکھا چُکی ہیں۔