شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ثروت گیلانی نے لڑکیوں کو بندوق بطور بہترین دوست رکھنے کا مشورہ دے دیا۔
ثروت گیلانی نے انسٹاگرام پر ایک ہاتھ میں بندوق پکڑے نشانہ باندھتے تصویر شیئر کی۔
ثروت گیلانی نے انسٹاگرام پر ایک ہاتھ میں بندوق پکڑے نشانہ باندھتے تصویر شیئر کی۔
اداکارہ نے لکھا کہ ہم تمام لڑکیوں کی بہترین دوست یہ بندوق ہونی چاہئیے۔
ثروت گیلانی نے لڑکیوں کو یہ مشورہ لاہور میں حالیہ دنوں میں ہونے والے واقعات کے سبب دیا۔
واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر پارک میں پہلے عائشہ نامی خاتون ٹک ٹاکر کیساتھ بدسلوکی کی گئی بعد ازاں چنگ چی رکشے میں خاتون سے اوباش نوجوانوں کی بدتمیزی کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA
© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA