ممبئی:پاکستانی کوک سٹوڈیو سیزن 14کے گانے پسوری ان دنوں شہرت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے، یہ گانا پاکستان سمیت بھارت میں بھی کافی مقبول ہو رہا ہے ۔ بھارتی اداکارہ شلپا سیٹھی نے بھی اسی گانے پر رقص کیا جسے ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے پسند کیا ۔
اداکارہ نے ویڈیو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی اور اس کے ساتھ انھوں نے لکھا کہ ” یہ مزہ جو اب تک نامکمل تھا،پردے کے پیچھے کے سین“۔
یاد رہے کہ یہ گانا علی سیٹھی اور شئے گل نے گایا ہے اس گانے کا میوزک عبداللہ صدیقی اور زلفی نے کمپوز کیا ۔
واضح رہے کہ اس گانے کو بھارت میں بھی کافی مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور اس پر اداکارہ جاسمین اور اداکار ارجن کپور نے بھی اپنا پسندیدہ گانا کہا تھا، اپنے تاثرات سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر بھی کیے تھے۔