کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل عالیہ علی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی ڈرامے ’نیلی زندہ ہے‘ میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرکے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ عالیہ علی نے فوٹو شوٹ کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کردیں۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔ عالیہ علی کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
اداکارہ نے شوبز میں آنے سے متعلق بتایا تھا کہ فیملی میں دور دور تک کوئی شوبز میں نہیں ہے، بڑی بہن نوکری کرتی ہیں، انہوں نے ایک آفس میں کال کی اور اپنی پروڈکٹ سے متعلق بتایا پھر انہوں نے پوچھا کہ آپ کام کیا کرتے ہیں تو جواب آیا کہ ایڈ ایجنسی ہے۔
عالیہ علی کا کہنا تھا کہ میری بہن نے ان سے کہا کہ میں آپ کے آفس آؤں گی میری چھوٹی بہن کو اداکاری کرنے کا شوق ہے بعدازاں بہن کے ساتھ گئی آڈیشن دیا جو بہت بُرا تھا لیکن پھر بھی سلیکٹ ہوگئی اور تب سے لے کر اب تک یقین ہے کہ جہاں رزق ہوتا ہے وہاں بندہ خود ہی پہنچ جاتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پرچی ایک بار ہی چلتی ہے اس کے بعد میں کام کرتی گئی کبھی کسی نے آفر کردیا، پہلے ڈرامہ دہلیز تھا اس کے بعد متعدد ڈرامے کیے۔
یہ بھی پڑھیں : عائشہ عمر نے اپنی خوبصورتی کا راز مداحوں کیساتھ شئیر کردیا
یاد رہے کہ عالیہ علی نجی ٹی وی کے ڈرامے ’نیلی زندہ ہے‘ میں عالیہ نامی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں، ڈرامہ سیریل ’نیلی زندہ ہے‘ ہر جمعرات کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔