بھارتی فلمی نگری بالی ووڈ کی چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ جلد ہی ہالی ووڈ میں بھی انٹری دینے والی ہیں۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ نے سابقہ مس ورلڈ اور بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہالی ووڈ ٹیلنٹ ایجنسی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع حاصل کرنے کے لیےایک امریکی ٹیلنٹ ایجنسی ڈبلیو ایم ای کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
یاد رہےکہ اداکارہ پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ میں کئی پراجیکٹس میں کام کرچکی ہیں۔
دوسری جانب عالیہ بھٹ نے حال ہی میں اپنے ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم ’’ڈارلنگ‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کیا ہے۔
اس کے علاوہ وہ بہت جلد بالی ووڈ کے منجھے ہوئے ہدایت کار و پروڈیوسرسنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کرتی بڑی اسکرین پرجلوہ گر ہونگی۔