ہالی ووڈ میں قدم رکھنے سے قبل ہی بالی ووڈ کی نامور اداکارہ عالیہ بھٹ نے دنیا کی توجہ عالمی مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل ہو کر حاصل کرلی ہے۔
این ڈی ٹی وی میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق انفلوئنسرمارکیٹنگ حب نےعالیہ بھٹ کو انسٹاگرام کی 10 بڑی شخصیات میں شامل کیا ہے جو لاکھوں افراد پرمختلف طریقوں سے اثراندازہورہی ہیں۔
انفلوئنسر مارکیٹنگ حب کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو انسٹاگرام کی 10 بڑی شخصیات میں شامل کیا گیا ہے جو لاکھوں افراد کو متاثر کرتی ہیں۔
ٹاپ ٹین شخصیات میں پہلے نمبر پر اسپائیڈر مین سے مشہور ہونے والی اداکارہ زندایا ہیں۔ فہرست میں ٹام ہالینڈ، ’دی راک‘ کے نام سے مشہور اداکار ڈیونے، جنوبی کوریا کے ریپر جے ہوپ اور ول اسمتھ شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام پر عالیہ بھٹ کے 6 کروڑ 40 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ ان کی پوسٹ پر صارفین کی سرگرمی کی شرح ساڑھے تین فیصد ہے یعنی 19 لاکھ ہے۔
عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام کی اس دوڑ میں ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر لوپیز، کرائسٹ ہیمزورتھ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
دوسری جانب اس فہرست میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا، اداکار اکشے کمار، شردھا کپور اور رشمیکا مندانا بالترتیب 13 ویں، چودھویں، اٹھارویں اور انیسویں نمبر پر ہیں۔