بالی ووڈ کی خوبرو صف اول کی با صلاحیت اداکارہ عالیہ بھٹ رواں ماہ کے وسط سے اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر اسٹار عالیہ بھٹ نے رواں سال مارچ میں اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ ہالی ووڈ میں قدم رکھنے جارہی ہیں اور اب ان کے پروجیکٹ کی شوٹنگ کا شیڈول بھی سامنے آچکا ہے۔
عالیہ بھٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ہالی ووڈ ڈیبیو کے بارے میں شائع ہونے والی ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ نے گزشتہ سال ہالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع حاصل کرنے کے لیےایک امریکی ٹیلنٹ ایجنسی ڈبلیو ایم ای کے ساتھ معاہدے پر دستخط بھی کیے تھے۔
اداکارہ جلد ہی ہالی ووڈ اداکارہ گال گیڈوٹ اور اداکار جمی ڈورنن کے ساتھ انگلش فلم’ ہارٹ آف اسٹون‘ میں اداکاری کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔ اس فلم کو اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔
یہ اعلان نیٹ فلکس انڈیا کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے بھی کیا گیا۔