پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ علیزے شاہ کی ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ علیزے شاہ غیر مناسب ڈانس کر رہی ہیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیو کی وجہ سے اداکارہ علیزے کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ علیزےشاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔
اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں علیزے شاہ نے ہلکے گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ ویڈیو میں انگریزی بیک گراؤنڈ میوزک بھی سنائی دے رہا۔
واضح رہے کہ علیزےشاہ کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو اُن کے مداحوں کو کچھ خاص پسند نہیں آئی ہے اور صارفین نے تنقید کرنا شروع کر دی تھی۔