پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ صبا قمر اکثر اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں اور انہیں اسی وجہ سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
اکثر اداکارائیں جم میں ورک آؤٹ کرتی ہیں لیکن جس لباس کا چناؤ وہ کرتی ہیں اس کی وجہ سے صبا قمر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ایسے ہی حال میں صباء قمر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں جم میں ورک آؤٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ انتہائی غیر مناسب ٹریک سوٹ پہن کر مختلف مشقیں کر رہی ہیں، جسے دیکھنے کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے۔
کسی نے ادکارہ کی تعریف کی تو کسی نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ ایک مناسب لباس پہن کر بھی ورک آؤٹ کرسکتی تھیں۔
واضح رہے کہ صباء قمر نے کئی فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو متاثر کیا۔