امریکی گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ کے مداحوں کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ٹیلر سوئفٹ کی کنسرٹ فلم ‘ دی ایرا ٹور کنسرٹ’ امریکا اور کینیڈا میں ریلیز ہوگی۔
گلو کارہ ٹیلرسوئفٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ فلم امریکا میں ریلیز کی جائے گی لیکن اب یہ پوری دنیا میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ٹیلر سوئفٹ نے لکھا کہ فلم کی ٹکٹس صبح دس بجے سے دستیاب ہونگی۔
فلم 13 اکتوبرسے 100 سے زائد ممالک میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ٹور کنسرٹ فلم کے علاوہ گلوکارہ کا چوتھا ریکارڈ شدہ میوزک البم 27 اکتوبر کو ریلز ہورہا ہے۔