سوشل میڈیا پر ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر رقص کرنے والی نوجوان لڑکی عائشہ کی ایک اور ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں عائشہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی جس کی میزبان ندا یاسر ہیں۔
عائشہ نے کہا کہ یہ گانا اس لیے پیش کرنا پڑا کیونکہ اس کے بہترین دوست کی سالگرہ تھی اور یہ گانا اس کی دوست کو بہت پسند ہے۔
اس نے دعویٰ کیا کہ میری ویڈیو وائرل ہونے پر رشتہ داروں کو اس سے کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔
عائشہ،نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح انہوں نے اپنے سوشل میڈیا فالوورز کو تقریباً 3 لاکھ تک بڑھایا۔
عائشہ نے پروگرام کے دوران دوستوں کے ہمراہ ڈانس کیا جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔