پاکستان شوبز انڈسٹری کی تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔
شئیر کی گئی ویڈیو میں انہیں ڈائیلوگ پر لپسنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مہوش حیات کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔
واضح رہے کہ اداکارہ انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور مداحوں کے ساتھ اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں۔