پاکستان کی نامور اداکارہ حمیمہ ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فن یا ٹیلنٹ کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے اور نا ہی کوئی تعلق ہوتا ہے۔
حال ہی میں اپنے ایک انٹر ویوں میں اداکارہ حمیمہ ملک نے اپنے الگ الگ کرداروں کے حوالے سے بات کی ہے۔
اداکارہ نے کہا ہے کہ بھارتی فلم میں بولڈ کردار کرنے سے پہے کئی بار سوچا تھا لیکن پھر میں اس پراجیکٹ کے لئے حامی اس لئے بھری کیونکہ یہ صرف ایک رول تھا اور اس کا میری ذاتی زندگی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
اداکارہ نے کہا پاکستان میں انہوں نے جس فلم میں کام کیا اس میں ایک سنجیدہ، ڈری ہوئی مشرقی لڑکی کا تھا جس کے بعد بھارتی فلم میں بولڈ کردار ادا کرنے پر مجھے بہت سی باتیں سننے کو ملیں اور مجھ پر تنقید بھی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے 14 سال کی عمر میں اداکاری کرنا شروع کی کیونکہ ہر صورت مجھے میری فیملی کو سپورٹ کرنا تھا جس کے لئے میں نے کبھی کوئی بولڈ سین کرتے ہوئے نہیں سوچا تھا۔
انہوں نے اس موضوع پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ سے خود کو ہر طرح کے کردار کرنے کے لئے راضی رکھا اور یہی سوچا کہ ٹیلنٹ کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے کیونکہ ہم صرف ایک کردار ادا کر رہے ہوتے ہیں۔
خیال رہے کہ حمیمہ ناصرف پاکستان فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھا چکی ہیں بلکہ وہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ اُن کی فلم میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔
حمیمہ ملک نے 2010 میں اداکار شمعون عباسی سے شادی کی تھی لیکن یہ شادی صرف 2 سال ہی چل سکی تھی اور اس جوڑے نے 2012 میں اپنے راستے الگ کرلیے تھے۔