پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
عائشہ عمر نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند تصاویر شئیر کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ غیر مناسب لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔
اداکارہ اپنی تصاویر پوسٹ کرتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔
ان تصاویر پر مداحوں کی جانب سے مخلتف تبصرے کیے جارہے ہیں۔
اس سے قبل اداکارہ کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔
اداکارہ کی وائرل ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر زیر گردش ہے اس ویڈیو میں شادی کی ایک تقریب میں عائشہ عمر کو بھارتی فلم دبنگ کے گانے منی بدنام ہوئی پر ڈانس کرتے دیکھا گیا تھا۔
اس ویڈیو پر عائشہ عمر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شادی کی تقریب میں بہت مزہ آیا بس ڈانس پریکٹس مشکل تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ چوڑی پیر میں لگنے کے باوجود میں نے کسی نہ کسی طرح ڈانس کیا اور ان کے بھائیوں نے انہیں گرنے بھی نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں : علیزے شاہ کی ایک اور ڈانس ویڈیو وائرل
اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی اداکارہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں آگئیں ،مداحوں نے ڈانس کو غیر موزوں قرار دے دیا۔
گزشتہ دنوں عائشہ عمر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔
عائشہ عمرنے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔
اس ویڈیو میں اداکارہ کو مغربی لباس پہنے کرسمس ٹری کے پاس کھڑے دیکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ عائشہ عمر انسٹاگرام پرکافی متحرک رہتیں ہیں اور مداحوں کے ساتھ اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔