پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ عائشہ عمر اکثر اپنی تصویر اور ویڈیوز کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔
حال ہی میں ادکارہ عائشہ عمر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جس کہ وجہ سے انہیں ایک بار پھر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ادکارہ نے گلابی رنگ کا بغیر آستینوں والا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ انہوں نے سبز رنگ کا دوپٹہ ہاتھوں میں لیا ہوا ہے۔
اداکارہ نے جیولری بھی پہنی ہوئی ہے جبکہ ایک پوز میں اداکارہ نے اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔
شیر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں عائشہ عمر نے لکھا کہ ’آپ کو جو بھی موقع ملے، آنکھیں بند کرلیں۔
واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’بلبلے‘ سے شہرت پانے والی معروف اداکارہ نے ’کچھ لمحے زندگی کے‘، ’میری ذات زرہ بے نشان‘، ’حبس‘ اور کئی ڈراموں میں ادکاری کے جوہر دکھائے۔