پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی شوہر کے ہمراہ ویڈیو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور نے سفید اور سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ کی جانب سے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی گئی تھیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں عائزہ خان کو سی گرین کلر کا مشرقی لباس پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
گزشتہ دنوں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
شیئر کی گئی تصاویر میں عائزہ خان نے عروسی لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس میں وہ بہت پیاری لگ رہی تھیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی مشہور اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔