سماجی کارکن اورایدھی فاؤنڈیشن کی شریک سربراہ بلقیس ایدھی کو معروف اداکارعمران اشرف کی اداکاری نے متاثر کردیا اور وہ ان کی مداح بن گئی ہے۔
گزشتہ روزعمران اشرف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بلقیس آپا نے عمران اشرف کی تعریف کرتے ہوئے کہا وہ ان کے پسندیدہ اداکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈراما سیریل ’’رقص بسمل‘‘ میں ان کا کردار ’’موسیٰ‘‘ انہیں بے حد پسند ہے، وہ ڈرامے کی آخری قسط بار بار دیکھ رہی ہیں۔
عمران اشرف نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’جو لوگ انسانیت کی خدمت میں سب سے آگے ہیں مسز عبدالستار ایدھی بلقیس صاحبہ آپ کی دعاؤں میں رہنا آپ کو پسند آنا ایوارڈ ہے۔ بلکہ کرم ہے۔
اداکار نے مزید کہا اللہ کے پسندیدہ لوگوں میں سے ہیں آپ جو انسانیت کی خدمت کرتے ہیں اللہ آپ کو صحت دے تندرستی دے آمین۔
واضح رہے کہ عمران اشرف کو اُن کے کردار موسیٰ کی وجہ سے پاکستان میں خوب شہرت مل رہی ہے، یہ کردار اُنہوں نے ڈرامہ سیریل ’رقصِ بسمل‘ میں ادا کیا ہے ۔