بھارت کی معروف اداکارہ پوجا ہیج اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں اپنےبولڈ لباس کی وجہ سے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں بالی وڈ اداکارہ کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کو دیکھنے کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پوجا ہیج نے پیلے رنگ کی غیر مناسب ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے اور مختلف پوز میں تصاویر بنوائیں۔
تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو کچھ صٓرفین کو اداکارہ کا یہ انداز بہت پسند آیا جبکہ کچھ کو ایک آنکھ نا بھایا۔
واضح رہے کہ معروف ادارکارہ کئی بالی وڈ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔