پاکستان کی مشہور اداکارہ حرا مانی کی بولڈ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ حرا مانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس کے بعد اداکارہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا شکار ہیں۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں جس میں انہوں نے غیر مناسب لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔
ان تصاویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی تھی جس میں حرا مانی اور ان کے شوہر کو دیکھا گیا تھا۔
ویڈیو میں مانی کو کہتے ہوئے سنا گیا تھا کہ جتنے بھی ہوشیار بیٹھے ہیں سن لیں ان سب کے لیے ہے کہ ہم لندن میں بیٹھے ہیں اکھاڑ لو جو اکھاڑنا ہے کچھ نہیں کر سکتے تم لوگ۔