ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے حال ہی میں اپنے شو "موونگ ان ود ملائیکہ” میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ "ارباز خان سے ان کی شادی اور طلاق کیسے ہوئی”۔
انڈیا ٹائمز "کے مطابق اداکارہ ملائیکہ اروڑانےشو میں انکشاف کیا کہ "انہوں نے ارباز سے صرف اس لیے شادی کی کیونکہ وہ اپنے گھر سے نکلنا چاہتی تھیں”.ملائیکہ نے کہا کہ "میں نے ہی ارباز کو پرپوز کیا تھا۔یہ کوئی نہیں جانتا کہ ارباز نے مجھے پرپوز نہیں کیا۔ میں نے دراصل اس سے کہا تھا کہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں, کیا آپ تیار ہیں؟جس پر ارباز پیار سے سے پلٹا اور مجھ سے کہا،آپ دن اور جگہ کا انتخاب کریں۔میں اس وقت بہت چھوٹی تھی۔ میں زندگی میں مختلف چیزیں چاہتی تھی”۔
طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ملائیکہ نے بتایا کہ” دبنگ” کی ریلیز تک ہمارے درمیان معاملات ٹھیک تھے لیکن اس کے بعد ہم بہت چڑچڑے ہو گئے اور الگ الگ ہونے لگے ہم ہر بات پر بحث کرتے تھے اور پھر ہم نے طلاق کا فیصلہ کیا۔
یاد رہےملائیکہ اروڑا نے ارباز خان سے 1998 ءمیں شادی کی تھی ان کا ایک 21 سالہ بیٹا ارہان ہے شادی کے 19 سال بعد 2017 میں اس جوڑی کی طلاق ہوگئی اور اب ملائیکہ ارجن کپور جبکہ ارباز خان جارجیا اندرانی کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔