لندن:برطانوی ماڈل و اداکارہ نکولا مک لین آج اپنی 40 ویں سالگرہ منا رہی ہیں اوراس موقع پر انہوں نے ایک ایسا انوکھا مگر شرمناک کام کر ڈالا ہے کہ آج تک کسی نے اپنی سالگرہ اس طریقے سے نہ منائی ہو گی۔
دی سن کے مطابق نکولا نے اپنی سالگرہ کی خوشی میں برہنہ فوٹوشوٹ کرایا ہے اور یہ شرمناک تصاویر آن لائن پوسٹ کی ہیں۔
نکولا کا کہنا ہے کہ ”میں اپنی برہنہ تصاویر پوسٹ کرکے اپنی 40ویں سالگرہ منانا چاہتی تھی۔
نکولا نے کہا کہ میں عمر کے ایک اہم سنگ میل پر پہنچ چکی ہوں اور اس موقع پر مجھے اپنے اعتماد میں اضافہ کرنے کی ضرورت بھی شدت سے محسوس ہو رہی تھی، چنانچہ برہنہ فوٹوشوٹ کرانے اور تصاویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کرنے کا ایک مقصد اپنے اعتماد میں اضافہ کرنا بھی تھا۔
اپنے دیرپا خوبصورتی اور جوانی کے راز کے متعلق بتاتے ہوئے نکولا نے یہ حیران کن بات کہی کہ ”اپنے سابق فٹ بالر شوہر کے ساتھ دن کے اوقات میں ازدواجی تعلق قائم کرنا میری خوبصورتی کا راز ہے۔
واضح رہے کہ نکولادو بچوں کی ماں ہیں، انہوں نے41ٹام ولیمز کے ساتھ 2009ءمیں شادی کی تھی۔