پاکستان کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر کی دلکش تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔
شئیر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر پیلے رنگ کے لہنگے میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔
اداکارہ کی تصویر پر اب تک لاکھوں لائیکس آچکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے تعریفی کامنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے قبل اداکارہ ہانیہ کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 5 ملین یعنی 50 لاکھ ہوگئی تھی۔
مقبولیت میں اضافہ ہوتے ہی ہانیہ عامر بھی پاکستان کی اُن اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئیں جو سوشل میڈیا پر بےحد مقبول ہیں۔
ہانیہ عامرنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے صرف 437 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جن میں اُن کے عزیز و اقارب شامل ہیں۔
اداکارہ کے اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اس وقت اُن کی انسٹاگرام پوسٹس کی تعداد 1314 ہے جن میں اُن کی اپنی تصاویر، ویڈیوز اور مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے معلومات شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامرسوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ نت نئی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں۔