پاکستانی اداکارہ صبور علی کی دلکش لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
صبور علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ خوبصورت ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہیں۔
صبور علی کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
گزشتہ دنوں اداکارہ صبورعلی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں۔
ان تصاویر میں اداکارہ صبورعلی کو ایک روایتی انداز کے ملبوسات پہنے دیکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اداکارہ صبورعلی انسٹاگرام پر اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔