عامر لیاقت نے اپنی سابقہ بیوی کو رمضان ٹرانمیشن کرنے پر مبارکباد پیش کر دی۔
رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے رکن اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے سابقہ پہلی بیوی بشریٰ اقبال کو رمضان ٹرانسمیشن کی مبارکباد دی ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کی انسٹا اسٹوری کا ایک اسکرین وائرل ہورہا ہے جس میں عامر لیاقت اور ان کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال کی ایک پرانی تصویر لگی ہوئی ہے اور ساتھ میں عامر لیاقت کا پیغام درج ہے۔
اس پیغام میں عامرلیاقت نے اپنی پہلی بیوی کو ان کی آنے والی رمضان ٹرانسمیشن کی مبارکباد دی ہے۔
مذکورہ اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر تو وائرل ہو رہا ہے تاہم اب یہ عامرلیاقت کی انسٹااسٹوری پر موجود نہیں ہے۔
واضح رہے کہ سیدہ بشریٰ اقبال نجی ٹی وی چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتی نظر آئیں گی وہیں جبکہ عامرلیاقت اس سال کوئی رمضان ٹرانسمیشن نہیں کریں گے کیونکہ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک بین الاقوامی پراجیکٹ میں مصروف ہونے کی وجہ سے انہوں نے ابھی تک رواں سال رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں عامرلیاقت نے تیسری شادی ٹک ٹاکر دانیہ شاہ سے کی ہے جس کے بعد یہ افواہیں بھی پھیل رہی تھیں کہ دانیہ جلد شوبز میں کام کریں گی اورعامر لیاقت اپنی اہلیہ کو خود شوبز میں متعارف کروائیں گے۔