پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ کی اپنے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حریم شاہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔
اس ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری تھا۔
اس سے قبل بھی اداکارہ حریم شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی تھیں جس میں اداکارہ سیاہ کوٹ زیب تن کی ہوئی تھیں۔
انسٹاگرام پر حریم شاہ کی تصاویر کا شدید مذاق بنایا گیا تھا۔
اس سے قبل حریم کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا گیا تھا کہ اداکارہ کے ہمراہ ایک شخص موجود ہے۔
تصویر میں حریم نے اُس شخص کے کندھے پر سر رکھا ہوا تھا اور وہ بہت خوش نظر آرہی تھیں۔
تاہم اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر نے صارفین کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔
حریم شاہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ میری زندگی۔
واضح رہے کہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے مداحوں کے لئے اپنی نت نئی ویڈیوز شیئر کرنےحریم شاہ کی پوسٹ نے کئی سوال اُٹھا دیے۔
ٹک ٹاکرحریم شاہ نے اس شخص کے بارے میں کوئی معلومات شیئر نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا تھا کہ اُن کا اس شخص سے کیا تعلق ہے۔
حریم شاہ کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے دماغ میں کئی سوال جنم لے رہے ہیں کہ آخر یہ شخص کون ہے جسے حریم شاہ نے اپنی زندگی قرار دے دیا۔
گزشتہ دنوں حریم شاہ کی شادی کی خبریں زیرِ گردش تھیں۔
تاہم اس حوالے سےحریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں۔