پاکستان کی اداکارہ و ماڈل رابعہ بٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
رابعہ بٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ ہرے اور گلابی رنگ کا لہنگا پہنی ہوئی ہیں جو انکی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔
رابعہ بٹ کی ان تصاویر پر مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریفیں کی جارہی ہیں۔
اس سے قبل اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی گئی تھی۔
شئیر کی گئی تصویر میں رابعہ بٹ مغربی لباس پہنے کار میں بیٹھی تھیں ،اداکارہ کا یہ نیا انداز مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : اداکارہ ہانیہ کی ایک اور ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا
گزشتہ دنوں رابعہ بٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔
شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ سفید رنگ کے لباس میں بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ رابعہ اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔