حال ہی میں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایک نئی جوڑی کی انٹری ہوئی جو کہ اداکارہ سجل علی اور اداکار بلال عباس کی ہے۔
یہ دونوں ایک پراجیکٹ پر ساتھ کام کرنے کی وجہ سے نئی جوڑی تصور کئے جارہے ہیں جبکہ پراجیکٹ کی پروموشن کے لئے دونوں ہر جگہ ساتھ ہی نظر آتے ہیں۔
سجل اور بلال کو ساتھ دیکھے جانے پر اس نئی جوڑی کی شہرت میں اضافہ بھی دیکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سجل اور بلال کو ایک دوسرے کو خوب سہراتے ہوئے اور خیال رکھتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔
اداکارہ سجل علی نے ایک شو کے دوران بلال عباس کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلال عباس اپنے کام سے بھی بہت پیار کرتے ہیں اور بہت لگن سے اپنا کردار نبھاتے ہیں۔
مداحوں کی جانب سے بھی اس جوڑی کو مزید ساتھ دیکھنے اور کام کرنے کی خواہش ظاہر کی گئی ہے ۔