پاکستان کی مشہور اداکارہ علیزے شاہ کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے علیزے شاہ ساتھی اداکارہ کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں۔
اس ویڈیو کو دونوں اداکاراؤں کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور تعریفوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں ۔
شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ نے پیلے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔
گزشتہ دنوں علیزے شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔
شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ آسمانی رنگ کی میکسی زیب تن کی ہوئی تھیں ساتھ میں انہوں نے اپنے بال بھی کھولے ہوئے تھے جس میں وہ اور بھی زیادہ حسین لگ رہی تھیں۔
واضح رہے کہ معروف اداکارہ متعدد ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔