سدا بہار گیت ’انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند‘ سے شہرت حاصل کرنے والی معروف گلوکارہ بلقیس خانم انتقال کر گئیں۔
بلقیس خانم مرحوم سِتار نواز استاد رئیس خان کی اہلیہ تھیں۔ بلقیس خانم کے بھائی محسن رضا بھی معروف موسیقار ہیں۔
امبر ہرڈ کا جونی ڈیپ کے لیے بڑا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ممتاز لیجنڈ گلوکارہ بلقیس خانم طویل علالت کے باعث کراچی میں انتقال کر گئیں۔ بلقیس خانم استار نواز استاد رئیس خاں ( مرحوم ) کی اہلیہ تھیں،
مرحومہ کی نماز جنازہ کل بعد از مغربین مسجد خیر العمل انچولی میں ادا کی جائے گی، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد بلقیس خانم کو وادی حسین میں سپرد خاک کیا جائے گا۔