پاکستان کے مقبول ترین اداکار عمران اشرف کی تصویر کا ایک خاتون مداح نے اپنے چہرے پر ٹیٹو بنوا کر سب کو حیران کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک خاتون بلاگر نے اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں اُن کے چہرے پر اداکار عمران اشرف کا ٹیٹو بنا ہوا تھا۔
مداح نے مزید لکھا کہ آپ نے اپنے کیرئیر کے تمام کرداروں سے یہ ثابت کردیا ہے کہ خود کو دُنیا کے سامنے منوانے کے لئے صرف ٹیلنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
دوسری جانب عمران اشرف نے اپنی مداح کی تصویر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور محبت پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ اگلے درجے کا پیار ہے۔
اداکار نے مداح کی محبت کے لئے اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ عمران اشرف کو اُن کے کردار موسیٰ کی وجہ سے پاکستان سمیت بھارت میں خوب شہرت مل رہی ہے۔