پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ فریال محمود مغربی طرز کا لباس زیب تن کرنے کی وجہ سے شدید تنقید کا شکار ہو گئی۔
فریال محمود نے انسٹاگرام پر مختصر مغربی طرز کا لباس پہنے تصاویر شیئر کی ہیں۔
فریال محمود کی پوسٹ کی جانے والی تصویر کو سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنا لیا ہے۔
ٓاس سے قبل انسٹاصارف نے اداکارہ فریال کی تصویر پر کمنٹ کیا تھا کہ پاکستان اور اسلام سے تعلق ہے اُس کے باوجود ایسے لباس زیب کرتی ہیں۔۔
صارف نے مزید کہا تھا کہ اسلام کا خیال دل میں آ جائے تو ایسے لباس کا انتخاب ہر گز نہ کرو۔
جس کے جواب میں اداکارہ نے کہا تھا کہ میں پاکستانی نہیں امریکہ میں پیدا ہوئی ہوں۔
واضح رہے کہ اداکارہ فریال محمودکیں پہلے بھی بولڈ فوٹو شوٹ وائرل ہوا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔