پاکستانی اداکارہ فریال محمود کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
فریال محمود نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شئیر کی ہیں۔
ان تصاویر میں اداکارہ کو سیلفیز لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
فریال محمود کی ان تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور تعریفوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
گزشتہ دنوں اداکارہ فریال محمودکے بولڈ فوٹو شوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔
ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ اداکارہ غیر مناسب لباس زیب تن کی ہوئی تھیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ فریال پر شدید تنقید کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ فریال محمودہٹ ڈرامہ سیریز بابا جانی، عنایہ، داسی، اور لال عشق میں اپنے کرداروں کے لئے جانی جاتی ہیں۔